عید الاضحی کی خوشیاں اللہ رب العالمین کا احسان اور نعمت ہے،ملک سوہنی،صدام اطہر
لاہور (سٹی رپورٹر) آل پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن کے مرکزی صدر ملک سوہنی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات صدام اطہر خان نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی خوشیاں اللہ رب العالمین کا احسان اور نعمت ہے۔ خالق لم یزل کی رحمت اور نعمت پر سجدہ شکر بجالاتے ہوئے انسانیت کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہیئے۔ انسانوں کے مثالی معاشرے انسانیت کے تقدس کے امین اور محبتوں کے سفیر ہوتے ہیں۔
ذاتی فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عیدالاضحی کی خوشیوں میں اپنوں اور پرائیوں کو شریک کرکے صلہ رحمی اور ایثار کے جذبے کو فروغ دیں۔