آلا ئشوں کی تلفی کیلئے یونین کونسل سطح پر 293مدگار کیمپس کا قیام

آلا ئشوں کی تلفی کیلئے یونین کونسل سطح پر 293مدگار کیمپس کا قیام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)قائم مقام کمشنر لاہور ڈویژن دانش افضال نے کہا ہے کہ ایل ڈبلیوایم سی نے لاہور بھر میں یو سی سطح پر باقاعدہ کیمپس قائم کر دئیے ہیں۔ دانش افضال نے کہا کہ یو سی سطح پر 293 مددگار کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی نے ہر ٹاون میں 2 ماڈل کیمپس بھی قائم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بیگز میں ڈال کر مختص جگہ پر رکھیں۔ قائم مقام کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ شہر کو مکمل طور پر صاف رکھنے کیلئے ہر شہری اپنا فرض ادا کرے۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چوہدری نے کہا کہ 311 کیمپس سے شہریوں کی راہنمائی، شکایات ازالہ اور بیگز تقسیم ہوں گے۔ جبکہ کیمپس سے کرونا اقدامات و صفائی کے فیڈ بیک کو یقینی بنایا جائیگا۔ ایم ڈی کمپنی شاہ زیب حسنین نے کہا کہ تمام کیمپس میں قائم شکایات سیل مرکزی کنٹرول روم کو اطلاع کریں گے۔قائمقام کمشنر نے اس موقع پر تمام متعلقہ افسران سے کہا کہ عید کے موقع پر ڈیوٹی جانفشانی کے ساتھ ادا کریں اور عوام کو سہولت دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں