وزیر انسانی حقوق کا دورہ کوٹ لکھپت جیل،قیدیوں میں عید تحائف تقسیم

وزیر انسانی حقوق کا دورہ کوٹ لکھپت جیل،قیدیوں میں عید تحائف تقسیم

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے عیدالا ضحی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور کا دورہ کیا اور اسیران جیل کو تحائف کے ساتھ مٹھائی تقسیم کی جبکہ اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں۔ انہوں نے جیل کے تمام حصوں کا معائنہ کیا اور اسیران جیل سے انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں تفصیل سے دریافت کیا۔اس موقع پر قیدیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا ہے کہ جیلوں کو اصلاحاتی مراکز میں تبدیل کیا جائے تاکہ ایک جرائم سے پاک ماحول یقینی بنایا جائے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر عہدیداروں نے صوبائی وزیر کو قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔

تے ہوئے بتایا کہ جیل میں اسپتال، کچن، لائبریری، ڈسپنسری، قالین ورکشاپ، خواتین قیدیوں کے لئے علیحدہ بیرک، کمپیوٹر لیبز اور سیکیورٹی روم وغیرہ کی سہولیات موجود ہیں جبکہ کوٹ لکھپت جیل کو صوبہ پنجاب کی دوسری سب سے بڑی جیل ہونیکا اعزاز حاصل ہے جوکہ 65 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جیل میں. 4000 سے زائد قیدی موجود ہیں جبکہ ہر تین ماہ کے بعد کھیلوں کا مقابلہ کروایا جا تا ہے اور ایک ہفتے میں چھ دن قیدیوں کو مرغی کا گوشت فراہم کیا جاتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام اداروں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور جیل کے حالات مزید بہتر بنانے کے لئے اپنا بھرپور فعال کردار ادا کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -