فاطمہ جناح ؒ نے مسلم خواتین کو آزادی کیلئے متحرک کیا، میاں محبوب

فاطمہ جناح ؒ نے مسلم خواتین کو آزادی کیلئے متحرک کیا، میاں محبوب

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) مادرملتؒ کی ذات میں بانی پاکستان قائداعظمؒ کی عظیم صفات کا عکس ملتا تھا۔ تحریکِ پاکستان کے دوران برصغیرکی مسلم خواتین کو متحرک کرنے کیلئے مادرِملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا فکر و عمل پاکستانی قوم بالخصوص خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ مادرملتؒ نے ملک میں جمہوری اقدار کی سربلندی کیلئے بہت کام کیا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے تحریک پاکستان کی رہنما اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ہمشیرہ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کے 128 ویں یوم ولادت پر منعقدہ خصوصی آن لائن تقریب میں کیا جس کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔تقریب کی نظامت کے فرائض نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے انجام دیئے۔ تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چیئرمین چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒخواتین کی ایک ہمہ جہت شخصیت تھیں۔وہ ایک ایسے مثالی کردار کی مالک تھیں جسے ہماری خواتین کو اپنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔وائس چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف نے کہاکہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ چال ڈھال، کردار وگفتار میں قائداعظمؒ کا عکس تھیں۔ وہ ایک بااصول خاتون اور ایثار وقربانی کا مجسمہ تھیں،معروف ماہر قانون اور علامہ اقبالؒ کی بہو جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح نےؒ نے اپنے بھائی کی صحت کا پورا خیال رکھا۔ ممتاز سیاسی رہنما چودھری نعیم حسین چٹھہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عظیم قائد کی عظیم بہن محترمہ فاطمہ جناحؒ کی زندگی قابل رشک تھی۔ممتاز سیاسی و سماجی رہنما بیگم مہناز رفیع،سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد اکرم چودھری،صدر نظریہئ پاکستان فورم میاں چنوں ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -