کورونا وائرس نے پوری دنیا کو بری طرح متاثر کیا،ارجمند مقصود
لاہور (سٹی رپورٹر) محمود فارمیسی کے چیف ایگزیکٹو ارجمند مقصود نے عیدالاضحی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ زندگی ایک مسلسل سفر کا نام ہے جس میں نشیب و فراز اور مشکلات و آسانیاں آتی ہیں۔ ہمت، صبر، حوصلے اور برداشت کے ساتھ ان بحرانوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔ پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح کرونا وباء نے حالات کو گھمبیر بنادیا ہے عوام الناس عید کی خوشیوں اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں احتیاط اور سماجی فاصلوں کا دامن کبھی نہ چھوڑیں۔ ایس او پیز اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ وباء کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔