سوئی گیس کے 9جنرل مینجرز اور9چیف انجینئرز کے تقرر و تبادلے

  سوئی گیس کے 9جنرل مینجرز اور9چیف انجینئرز کے تقرر و تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر لاہور ریجن سمیت 9 ریجنوں کے جنرل منیجرز اور9 چیف انجینئرز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں اور ان کی جگہ نئے جنرل منیجرز اور چیف انجینئرز کو تعینات کیا گیا ہے جس کا سوئی ناردرن گیس کمپنی کی مینجمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے جنر ل منیجر شہزاد اقبال لون کو تبدیل کر کے جنرل منیجر مانیٹرنگ کوٹ لکھپت تعینات کر دیا گیا ہے اور انکی جگہ جی ایم مانیٹرنگ طیب فیصل کو دوبارہ جی ایم لاہور ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔ کبیر احمد طاہر کوآر جی ایم ویسٹ ریجن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ہیڈ آفس سے جی ایم کسٹمرسروسز عمران الطاف ساہی کو جی ایم گوجرانوالہ ریجن تعینات کیا گیا ہے۔ آر جی ایم ویسٹ ریجن لاہور عمران صفدر ورک کو چیف انجینئر یو ایف جی نارتھ تعینات کیا گیا ہے۔ انچارج ہربنس پورہ چیف انجینئر سہیل اکرام کو ریجنل منیجر گجرات تعینات کیا گیا ہے۔ جنرل منیجر اسلام محمد ظہور کو تبدیل کر کے ہیڈ آفس میں جنرل منیجر یو ایف جی تعینات کیا گیا ہے۔

جنرل منیجر یو ایف جی نارتھ ہیڈ آفس نصیر فیروز کو جنرل منیجر اسلام ریجن تعینات کیا گیا ہے۔ جنرل منیجر کورین امجد ممتاز کو جنرل منیجر کوالٹی تعینات کیا گیا ہے۔ جنرل منیجر راولپنڈی جاوید اقبال خاں کو تبدیل کر کے ہیڈآفس میں جنرل منیجر کسٹمر سروسز نارتھ تعینات کیا گیا ہے