دوسروں میں خوشیاں بانٹنا عید کا اصل مقصد ہے،سردار اظہر سلطان

  دوسروں میں خوشیاں بانٹنا عید کا اصل مقصد ہے،سردار اظہر سلطان

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر سردار اظہر سلطان، چیئرمین ملک اشفاق اوروائس چیئرمین شیخ ظاہر قیوم نے عید الاضحی کے پر مسرت موقعہ پر پوری قوم کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے ان پر مسرت لمحات میں ہمیں دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیوں کو بانٹ کر عید کو حقیقی معنوں منا سکتے ہیں، کرونا لاک ڈاؤن کے باعث بہت سے لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں، اور عین ممکن ہے کہ اس مرتبہ وہ قربانی کا فریضہ ادا کرنے سے بھی قاصر ہوں تاہم اس عید پر اپنے جان پہچان اور اپنے علاقہ میں رہنے والے مستحق افراد تک کھانے پینے کی اشیاء پہنچا کر انکی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہو گا۔

کے عید کے خوشیوں کو دوبالا کر سکتے ہیں، ہماری تھوڑی سے کوشش دوسروں کے لئے عید کا دن یادگار بنا سکتی ہے، لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے رہنماؤں نے پوری قوم کو دلی عید الضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ رب کائنا ت ہمارے ملک پاکستان سمیت پوری دنیا سے کرونا وائرس کو خاتمہ کرے اور زندگی کو معمول پر لائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -