پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولرکے قاتل گرفتار کئے جائیں،پروفیسر نیاز

پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولرکے قاتل گرفتار کئے جائیں،پروفیسر ...

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولر، ایڈیشنل رجسٹرار اور پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن ون مینجمنٹ سوسائٹی کے موجودہ سیکرٹری احمد علی چٹھہ کے بہیمانہ قتل پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد، صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، صدر آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جلیل طارق، صدر لائبریرینز ایسوسی سیف الرحمن نے شدید مذمت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید احمد علی چٹھہ کے خاندان کے غم میں برابرشریک ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -