معاشرتی حقوق ادا کرنا اہل ایمان کی بنیادی ذمہ داری ہے،لیاقت بلوچ

معاشرتی حقوق ادا کرنا اہل ایمان کی بنیادی ذمہ داری ہے،لیاقت بلوچ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں اجتماعی قربانیوں کیلئے بنائی گئی قربان گاہوں کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید قربان صرف جانوروں کی قربانی نہیں اہل ایمان کی ہمہ گیر تربیت کا ذریعہ ہے۔اللہ کے نزدیک فضیلت کا معیار مال و دولت جاہ و منصب نہیں تقویٰ ہے۔معاشرتی حقوق ادا کرنا اہل ایمان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔عورتوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔عبادا ت ہی جنت میں داخلہ کا ذریعہ ہے۔معاشرے اور ریاست میں عدل و انصاف کا نظام قائم کیا جائے۔قرآن و سنت ہی ہدایت کا معیار اسی بنیاد پر امت متحد ہوجائے۔اہل ایمان اپنی اصلاح کریں اور بحرانوں و آزمائش کے دور میں اللہ کے دین کی دعوت عام کریں تاکہ اسلام کی حکمرانی کا قیام عمل میں آسکے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اہل ایمان کرونا وبا میں احتیاطوں اور ایمانی جذبہ و نظم وضبط سے عید کا اہتمام کریں گے۔

آج کا دن اس عہد کا ہے فروعی اختلافات کو ختم کیا جائے۔اسلامی معاشرہ قائم کرکے نئی نسل کو جن بحرانوں اور خطرات کا سامنا ہے اس کا علاج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد امت اور اتحاد و اتفاق اور ایک دوسرے کے دکھ درد کا احساس ہی کامیابی کی شاہ کلید ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -