عید الاضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے، شوبز شخصیات

  عید الاضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے، شوبز شخصیات

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے متلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے کہا ہے کہ عید الاضحی ہمیں ہر طرح کے حالات میں قربانی کا درس دیتی ہے، یہ تہوار دکھاوے کی بجائے اخلاص اور تقویٰ کا تقاضہ کرتا ہے اور صاحب ثروت لوگ مستحق،غرباء اور یتیموں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔شوبز شخصیات نے کہا کہ عید الاضحی پر ہمیں بھرپور اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہے اور خصوصی طور پر اپنے مظلوم کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر کوروناوائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں تاکہ اس وباء کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔سید نور،جاوید شیخ،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،مدیحہ شاہ،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،اسلم پھلروان،اکرم اداس،ماہم کمال،آشف چوہدری،روینہ خان،حمیرا،عروج،عینی رباب،پریسہ،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،روبی انعم،اظہر بٹ،مہک نور،دیا جٹ،نگار چوہدری،ماہم کمال اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں جذبہ ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے اور یہ تہوار اس امر کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اس کے اصل مقصد کو سمجھیں۔شوبز شخصیات نے کہا کہ جانور کی قربانی کرنے کے بعد ہمیں گوشت رشتہ داروں اور قریبی جان پہچان والے لوگوں کے ساتھ ساتھ ان مستحق اور غرباء تک بھی پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے جوقربانی دینے کی استطاعت نہیں رکھتے اور یہ اقدام قربانی کا اصل مقصد ہے۔

مزید :

کلچر -