ٹیلی فلم ”دوستانہ“عید ٹرانسمیشن میں نجی چینل سے پیش ہوگی

ٹیلی فلم ”دوستانہ“عید ٹرانسمیشن میں نجی چینل سے پیش ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)محسن طلعت کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی ٹیلی فلم ”دوستانہ“عید ٹرانسمیشن میں نجی چینل سے پیش کی جائے گی۔ٹیلی فلم ”دوستانہ“میں سمیع خان کے مقابل مشعل اور حبا نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں ڈائریکٹر محسن طلعت بھی اس ٹیلی فلم میں ایک اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔”دوستانہ“کی ریکارڈنگ کے دوران فنکاروں کو سجانے سنوارنے کی ذمہ داری فلم اور ٹیلیوژن کے نامور میک اپ اینڈ گٹ اپ آرٹسٹ جاوید کالا کو سونپی گئی تھی۔کہانی کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے اس ٹیلی فلم کی ریکارڈنگ مری اور اس کے گرد و نواح میں کی گئی ہے۔سمیع خان کے کردار کے حوالے سے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہوگا۔

مزید :

کلچر -