فوک گائیکی کو بیرون ملک بھی پسند کیا جاتا ہے،عباس جٹ

فوک گائیکی کو بیرون ملک بھی پسند کیا جاتا ہے،عباس جٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار عباس جٹ نے کہا کہ پنجاب کی فوک گلوکاری کو نہ صرف چاروں صوبوں بلکہ بیرون ممالک بھی پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوک گلوکاری کی شاعری میں محبت کی چاشنی ہوتی ہے جو جلد دلوں میں اتر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کی وارثت کو لے کر بڑھ رہا ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ اس میں ان کے فن کا رنگ نمایاں ہو۔ عباس جٹ نے کہا ہے کہ جدید دور کے باوجود آج بھی فوک موسیقی کو پسند کیا جاتا ہے، چاروں صوبوں کی فوک موسیقی کا اپنا الگ انداز ہے۔

ور ہر انداز ایک سے بڑھ کر ہے۔

مزید :

کلچر -