کرونا وائرس ایک بھیانک خواب کی طرح جلد ختم ہوجائے گا،ہنی البیلا
لاہور(فلم رپورٹر)معروف کامیڈین ہنی البیلا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک بھیانک خواب کی طرح جلد ختم ہوجائے گا۔اس وبا سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے۔کرونا کی وجہ سے فلمی صنعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ہنی البیلا نے مستقبل کو پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ آنے والافلم انڈسٹر ی کی بحالی کے حوالے سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا سال پاکستانی سینما اپنے سنہری دور کی یاد دلائے گا۔2018اور 2019کے درمیان بننے والی فلموں نے آہستہ آہستہ فلم بینوں کے ذہنوں اور دلوں میں اپنی جگہ بنانے کے علاوہ فلمی نقادوں سے بھی داد وصول کی ہے۔