”عشق میراانمول “میں شائقین میرے کردار کو مدتوں یاد رکھیں گے،اچھی خان

”عشق میراانمول “میں شائقین میرے کردار کو مدتوں یاد رکھیں گے،اچھی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکاراچھی خان نے کہا کہ میں فلم”عشق میراانمول“ میں اہم کردارادا کر رہاہوں،فلم میں میرا کردار اتنا جاندار اور بہترین ہے کہ شائقین فلم میرے اس کردار کو مدتوں یاد رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی کاکام تیزی سے جاری ہے اسے جلد ریلیز کیا جائے گا،فلم کے پرڈیوسرنعیم خان ہیں۔جبکہ ہیروکا کردار اداکار وگلوکارصفدرماہی ادا کررہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔جسے عوام نے ہمیشہ پزیرائی دی، انہوں نے کہا کہ فلم کی کاسٹ میں صفدرماہی،صائم علی،اچھی خان،شفقت چیمہ،راحیلہ آغا، دردانہ رحمن،مہراخترخان، خاورخان، احمدچیمہ، موسمہ علی، سویرا شیخ،لائبہ خان،فیصل کھچی ودیگرفنکارشامل ہیں۔
اچھی خان نے کہا ہے کہ نئی فلم ”عشق میراانمول“میں میراکرداربہت ہی اہمیت کا حامل اورجاندارہے،انہوں نے کہا کہ ان دنوں فلم کی شوٹنگ میں بہت مصروف ہوں اس کے ساتھ ساتھ کچھ نئے پروجیکٹس پر کام کا آغازکردیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان پروڈیوسرنعیم خان کی زیرتکمیل فلم ”عشق میراانمول“میں اپنے فنی کیرئیر کے یادگار کردار میں نظر آؤں گا،انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے خواہش ہے کہ ایسے کردار کروں جو لوگوں کے دل و دماغ پر نقش ہو جائیں کیونکہ کسی بھی فنکار کا کردار یاد رکھا جاتاہے اگر کردار نگاری جاندار ہوتو وہ کریکٹرامر ہوجاتا ہے۔

مزید :

کلچر -