بڑی عید پر حکومت کا عوام کیلئے بڑا تحفہ،پٹرول اور ایل پی جی کی قیمتیں بڑھا دیں

  بڑی عید پر حکومت کا عوام کیلئے بڑا تحفہ،پٹرول اور ایل پی جی کی قیمتیں بڑھا ...

  

اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر نگار)حکومت نے عید کے روزعوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، مٹی تیل 5 روپے 97پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6روپے 62پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔اس سے قبل اوگرا کی جانب سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 48 پیسے مہنگا کردیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1363 روپے 55 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ایل پی جی کی قیمتوں میں عیدالاضحی کے موقع پر بڑھانے پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرایا گیا ہے جوکہ حکومت کی غریب دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان محمد عرفان کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی لوکل پیداواری بڑھائی جائے اور لوکل پیداواری ادارے نے جے وی ایل پلانٹ جام شورو جوائنٹ وینچر کو فوری طور پر چلایا جائے تا کہ لوکل پیداوار بڑھنے سے عوام کو سستی ایل پی جی دستیاب ہو سکے اور اس طرح جے جے وی ایل پلانٹ کے چالو ہونے سے حکومت کواس کی بندش سے سالانہ 4 ارب کے نقصان سے بھی چھٹکارہ ہو سکے گا۔

حکومتی تحفہ

مزید :

صفحہ اول -