کورونا وبا کی وجہ سے صورتحال بدل گئی، اسٹیٹ بینک

  کورونا وبا کی وجہ سے صورتحال بدل گئی، اسٹیٹ بینک

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ کورونا کے سبب حکومت کا تیسری سہ ماہی کے اختتام پر 1.24 ٹریلین روپے کے پیکیج سے مختصر مدت میں مالیاتی خسارہ بلند رہے گا۔اسٹیٹ بینک کی تیسری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019 سے فروری 2020 تک استحکام کی بدولت معیشت بہتر ہو رہی تھی۔ مالیاتی اور جاری خسارے قابو میں رہے، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے صورتحال بدل گئی۔ بڑے پیمانے کی صنعتوں کی نمو مارچ میں 22 فیصد گر چکی تھی۔رپورٹ کے مطابق کورونا کی وجہ سیخدمات کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا البتہ زراعت کا شعبہ وبا سے متاثر نہیں ہوا۔ معاشی سست روی اور بے روزگاری کے سبب حکومت نے تیسری سہ ماہی کے اختتام پر 1240 ارب روپے کا پیکج دیا اور مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ میں 625 بیسسز پوائنٹس کمی کی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے معاشی بحالی کے لئے تین ری فنانس اسکیموں کا اجرا کیا۔ کورونا کے بعد طلب میں کمی اور تیل کی قیمتوں میں کمی نے مہنگائی کے امکانات کم کئے۔

مزید :

صفحہ اول -