سندھ کے صوبائی وزرا کا عید الاضحی کے موقع پر پیغام

سندھ کے صوبائی وزرا کا عید الاضحی کے موقع پر پیغام

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز عبد الباری پتافی نے دنیا بھر کے مسلمانوں بالخصوص اہل وطن کو دلی عید مبارک دیتے ہوئے کہا کہ اس عید قرباں پر سنت ابراہیمی کو ادا کرتے ہوئے ضرورتمند وں اور غریبوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنانہ بھولیں۔ عید پر نہ صرف خوبصورت جانور کو قربان کریں بلکہ قربانی کا گوشت غریب لوگوں تک بھی پہچائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے کو قربان کرنے کا عزم کرکے اور بیٹے نے اطاعت کی زریں مثال قائم کرکے جو امت تیار کی اس کی خصوصیت ہی یہ رہی ہے کہ وہ آزاد ذہن کے ساتھ زمینی حقائق کا ادراک رکھتی تھی جس کی کمی آج زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔ ہم اگر اصولوں، قوانین اور معاشرتی ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے معاشرے کو سنواریں اور اپنی ذات کو اسوہ ابراہیم اور اطاعت اسماعیل کی روشنی میں ڈھالیں تو یقینا اس صدی میں بھی ہم ایک مہذب معاشرہ قائم کرنے میں باآسانی کامیاب ہو سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی اپنی دعاں میں یاد رکھیں جو حق خودارادیت کی جنگ لڑرہے ہیں 

مزید :

صفحہ آخر -