سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مستحقین کو یاد رکھا جائے، حنید لاکھانی

سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مستحقین کو یاد رکھا جائے، حنید لاکھانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے عید الاضحی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ پاکستان ترقی کرے اور قوم خوشحال ہو، عید الاضحی ہمار ا مذہبی تہوار ہے اور ہر سال ہم اس کو نہایت عقیدت اور خوشی کے ساتھ مناتے ہیں، عید الاضحی ہمیں پیغام دیتی ہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں ان لوگوں کو بھی شامل کریں جو غربت اور مہنگائی کی وجہ سے خوشیاں منانے سے محروم ہیں، ہم ہر سال کی طرح اس دفعہ عید الاضحی غریب اور مستحقین کے ساتھ منائیں گے اور قربانی کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا،حنید لاکھانی نے کہا کہ صوبائی حکومت عید الاضحی کے موقع پر سیکورٹی اور صفائی کے خصوصی انتظامات کرے، مساجد و قربانی کی جگہ احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے، شہری آلائشیں اور دیگر کچرہ روڈوں اور نالوں میں نہ ڈالیں شہر کو صا ف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں کیونکہ پورے شہر میں منافع خورووں نے سبزیاں، دودھ سمیت دیگر اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ عید الاضحٰی ہمیں ایثار وقربانی کا درس دیتی ہے، قربانی کرنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ہم اللہ کے دئے ہوئے مال میں سے قربانی کریں اور ان لوگوں میں قربانی کے جانور کا گوشت تقسیم کریں جو سار ا سال مہنگائی یا بیروزگاری کیوجہ گوشت خریدنے سے قاصر ہیں، انہوں نے کہا کہ خوشیاں بانٹنے سے بڑہتی ہیں اور غم بانٹنے سے کم ہوتا ہے، خوشی کے اس موقع پر اپنے قرب و جوار میں موجود غریبوں اور مسکینوں کی بھرپور مدد کریں، یہ دنیا امتحان گاہ ہے اور ہر انسان اس دنیا میں ایک مقصد لیکر آیا ہے اور وہ مقصد انسانیت کی خدمت ہے، ہمار ا دین ہمیں حقوق العباد سکھاتا ہے اور انسانیت کی فلاح و بہبود کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت کرونا وائرس نے پوری ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس سے سب سے زیادہ غریب لوگ متاثر ہوئے ہیں، نہ جانے کتنے لوگ ہیں جو اس کرونا وائرس کی وجہ سے بیروزگار ہوئے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں اور دور اندیش فیصلوں سے جہاں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی وہیں بھوک اور افلاس جیسے مشکل مرحلے کو سنبھالنے میں آسانی ہوئی لیکن اس وقت بھی بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو مدد کے منتظر ہیں، کرونا وائر س ایک وبائی مرض اور قدرتی آفت ہے اور قدرتی آفت سے حکومتیں اکیلی نہیں نمٹ سکتیں اس کے لیئے قوم کی بھرپور مدد کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم سے اور ہر اس شخص سے اپیل کرونگا جو صاحب حیثیت ہے اور قربانی کرنے کی استطاعت رکھتا ہے وہ غریب اور مستحقین میں قربانی کے جانور کا گوشت تقسیم کریں تا کہ وہ بھی اس خوشی کے موقع پر اپنے بچوں کے ساتھ ملکر خوشیاں منا سکیں کیونکہ دلی سکون اور قرب الہیٰ صرف انسانیت کی مدد کرنے میں ہی ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -