فوج کی نگرانی میں ادارے کب تک کام کریں گے؟ مصطفی کمال

فوج کی نگرانی میں ادارے کب تک کام کریں گے؟ مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی شہر سے متعلق فیصلوں سے قبل شہر سے متعلق درست معلومات لی جائیں، فوج کی نگرانی میں ادارے کتنے دن تک کام کریں گے؟پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کراچی سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ بڑے فیصلے سے متعلق گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی نیت ٹھیک ہی ہوگی، مجھے کوئی اعتراض نہیں، لیکن فوج کی نگرانی میں کام کرنے والے ادارے کتنے دن تک کام کریں گے؟مصطفی کمال کا کہنا تھا 2 سے 3 ماہ پہلے ایک وزیر آئے، انھوں نے کہا کہ کراچی کو صاف کر دیں گے، وہ وزیر بھی کراچی کی صفائی میں ناکام ہو گئے تھے، سابق سٹی ناظم نے کہا کہ وزیر اعظم مسائل سے متعلق صحیح معلومات لیں، صحیح معلومات نہ ہوں اور فیصلے کرتے جائیں گے تو معاملات حل نہیں ہوں گے، وزیر اعظم اور آرمی چیف کراچی آ کر وزیر اعلی ہاس آئیں۔مصطفی کمال نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی وجہ سے کراچی کے لوگ بد ظن ہو رہے ہیں، 2015 سے 2020 تک کراچی کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے، آپ کہتے ہیں سندھ کی تقسیم نا منظور ہے تو پھر تو کراچی کی تقسیم بھی نا منظور ہے۔انھوں نے کہا کراچی میں روزانہ 12 ہزار ٹن کچرا پھینکا جاتا ہے، فوج کی نگرانی میں کچھ دن صفائی ہو جائے گی لیکن یہ تو روزانہ کا کام ہونا چاہیے، میرے دور میں کچرا اٹھانے کے لیے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی، اور کراچی میں روزانہ کچرا اٹھایا جاتا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -