عید الاضحی پر مزدوروں کا خیال رکھا جائے، بھاشانی شاہ

عید الاضحی پر مزدوروں کا خیال رکھا جائے، بھاشانی شاہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انصاف جفاکش ورکر فیڈریشن سندھ کے چیئرمین سید بھاشانی شاہ نے عید الاضحی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی ہمیں اپنے رب سے محبت اور عقیدت کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے اور اس بات کا پیغام دیتی ہے کہ ایک مسلمان کے لیئے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا اور مذہبی فرائض کی ادائیگی سب سے پہلے ہے، ہمارا دین ہمیں ایثار، قربانی اور محبت کا پیغام دیتا ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنی رہائش گاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، سید بھاشانی شاہ نے کہا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر ملک کے غریب اور مزدوروں کو یاد رکھیں اور قربانی کا گوشت ان غرباء اور مستحقین میں تقسیم کریں جو مالی طور پر شدید مشکلات میں مبتلا ہیں اور مہنگائی کی وجہ سے گوشت نہیں خرید سکتے، بے شک مسلمان کے لیئے انسانیت کی خدمت اور مدد سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوسکتا، عید الاضحی رب کریم کا قرب حاصل کرنے کا شاندار موقع ہے

مزید :

صفحہ آخر -