خیبر پختونخواہ ینگ لیکچرارز کے وفدنے صدر طارق خان کے سربراہی میں وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا سے ملاقات

    خیبر پختونخواہ ینگ لیکچرارز کے وفدنے صدر طارق خان کے سربراہی میں وزیر ...

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) خیبر پختونخواہ ینگ لیکچرارز کے وفدنے صدر طارق خان کے سربراہی میں وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا سے پشاور میں گزشتہ روز ملاقات کی،اس موقع پر وفد نے تنخواہوں کی عدم ادا ئیگی اور دیگرمشکلات کے حوالے سے صوبا ئی وزیر خزانہ کو آگاہ کیا،تیمور جھگڑا نے خیبر پختونخوا کے کالجوں کے بی ایس پروگرامز کے لئے ہائر کی گئے ینگ لیکچرارز کے مطالبات کو جائز قرار دیا اور کہا کہ تمام لیکچرارز کی تنخواہیں بجٹ میں جاری کردیے گئے ہیں، جوجلد ریلیز کئے جاینگے ہوجائیں گیس کے علاوہ لیکچرارز کو دو سالہ کنٹریکٹ اور کو ماہانہ بنیادوں پر تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفد نے اس مسئلہ کے حل پر تیمور جھگڑا کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

صفحہ اول -