ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے
ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں آج پاکستان بھر میں عیدالاضحی  مذہبی جوش و جذبےکے ساتھ منائی جارہی ہے۔

دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی، خوشحالی اورسلامتی کیلئے خصوصی دعاؤں کیساتھ ہوا۔

ملک بھر کے تما م چھوٹے بڑے شہروں،قصبوں اور دیہات میں مساجد، عید گاہوں اور کھلی جگہوں پر عید کے اجتماعات کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

علمائے کرام  نےعیدکے خطبے میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی طرف سے دی گئی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دے رہے ہیں ۔

اس سال کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے عید الاضحیٰ کے موقع پر ہونے والی تقریبات متاثر ہوئی ہیں۔ عید نماز کے وقت لوگوں نے ایک دوسرے سے فاصلہ رکھا،ماسک پہنے جب کہ  گلے ملنے سے گریز کیاگیا۔

اطلاعات کے مطابق کئی مقامات پر ایس او پیز اور حکومتی ہدایات کو نظر انداز بھی کیاگیا۔

مزید :

قومی -