عید پر عوام یہ کام ہرگزنہ کریں، صدر عارف علوی نے پیغام جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت عارف علوی نے عیدالاضحیٰ کےموقع پرجاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ عوام عید پر کورونا سے بچاؤ کی تدابیرکوہرگزنظراندازنہ کریں۔
صدرنے اپنے پیغام میں کہاکہ کوروناوائرس کی وباء سے معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اورلوگوں پرزوردیاکہ وہ اس نازک صورتحال میں غریبوں اورمستحق افراد کی مدد کریں۔
انہوں نے کہااللہ تعالیٰ نےاپنےبرگزیدہ بندوں کومختلف امتحانات میں ڈال کرآزمایا،آزمائش اورامتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہناچاہیئے۔
صدرنے کہا بزرگ ہستیاں ان امتحانات میں پوری طرح سرخروہوئیں۔
کورونا کی تباہ کاریوں کے حوالے سے صدرمملکت نے کہا کہ اس وبانےمعاشی طورپرساری دنیاکوبڑےنقصان سےدوچارکیا ہے ،بڑی طاقتور حکومتیں بھی عوام کوریلیف فراہم کرنےمیں مشکلات سےدوچارہیں۔ضرورت منداورنادارافرادکوتلاش کرکےان تک قربانی کاکچھ حصہ ضرورپہنچائیں، اور کوروناوائرس سےبچاؤکی تدابیرکوہرگزنظراندازنہ کریں۔