عیدالاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

عیدالاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
عیدالاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روزملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا جبکہ متعدد مقامات پر بارش کابھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران مشرقی بلوچستان میں بھی چند مقامات پربارش کاامکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ چند مقامات پر صبح کے اوقات میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔ تاہم بارکھان ، زیارت،موسیٰ خیل ،قلات، خضدار اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع۔

پنجاب میں نارووال، سیالکو ٹ ، گو جرا نوالہ ،گجرات ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور، مری ، راولپنڈی، چکوال، جہلم ،اٹک ،فیصل آباد ،ساہیوال، خوشاب، میانوالی ، سرگودھا ، ملتان،بھکر، لیہ،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،بہاولپور اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خطہ پوٹھوہار،گجرات،سیالکوٹ،لا ہور،گو جرانوالہ اورنا رووا ل میں چند مقا مات پرمو سلا دھاربا ر ش کا بھی امکان ہے ۔

 صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔تاہم کراچی، ٹھٹہ، میر پور خاص،عمرکوٹ، سانگھڑمیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتربالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صوابی، مردان، بونیر، چارسدہ، نوشہرہ، سوات، ایبٹ آباد ،پشاور،کوہاٹ، بنوں، وزیرستان ،مانسہرہ اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شمال مشرقی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

خطۂ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش   پنجاب میں  سیالکوٹ (سٹی 85 ، ائرپورٹ 09) ، منگلا 54 ، اٹک 45 ، نارووال 44 ، جوہرآباد 38 ، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ  38 ،  ائرپورٹ 10 ، گولڑہ 02) ،  جہلم 27 ، راولپنڈی (شمس آباد 18 ، چکلالہ 03) ، مری 13 ، گجرات 09 ، حافظ آباد 07 ، خیبرپختونخوا میں کاکول 49 ، چیراٹ 30 ، مالم جبہ 19 ، دیر 11 ، بالاکوٹ 08 ، پاراچنار 04 ، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 23 ، مظفرآباد (سٹی 07 ، ائرپورٹ 04) ، راولاکوٹ 06 ، کوٹلی 02 ، گلگت بلتستان میں اسکردو 03 ، استور 02 اور بلوچستان: لسبیلہ میں01ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

مزید :

ماحولیات -