وزیراعظم کہاں عید منارہے ہیں؟

وزیراعظم کہاں عید منارہے ہیں؟
وزیراعظم کہاں عید منارہے ہیں؟

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان  اس بار عید کے  موقع پر نتھیا گلی میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ موجود ہیں۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق عمران خان اس بار نتھیا گلی میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید منارہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان ٹویٹر کے بعد فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی متحرک ہوگئے، انسٹاگرام اکاونٹ پر  قوم کو عید مبارک کا پیغام خود پوسٹ کیاہے

اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ مایوسی کے بادل چھٹتے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا میں دیکھ رہا ہوں کہ ہماری قوم کے لیے اچھا وقت آرہا ہے۔

View this post on Instagram

I see the clouds of gloom and doom lifting InshaAllah . I see good days ahead for our nation . Eid Mubarak

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti) on

اس سے قبل  وزیراعظم عمران خان نے قوم پرزوردیاہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر احتیاطی اقدامات پرسختی سے عملدرآمد کیا جائے اورقربانی کامذہبی فریضہ ادا کرتے ہوئے غریبوں اور مستحق افرادکاخصوصی خیال رکھیں۔

عیدالاضحی کے موقع پر قوم کومبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا یہ دن حضرت ابراہیم علیہ السلام اورحضرت اسماعیل علیہ السلام کی اطاعت وفرمانبرداری کی یاددلاتاہے جنہوں نے قربانی اورایثارکی عظیم مثال رقم کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ کوروناوائرس کی وباء سے پوری دنیا کو تشویشناک صورتحال کاسامناہے اوریہ عالمگیروباء پوری انسانیت کے لئے ایک چیلنج بن گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اس وباء سے نمٹنے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلارہی ہے اورقوم کو بھی اس سلسلے میں حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدکرناچاہیے۔

مزید :

قومی -