وہ پہلا عرب ملک جس نے ایٹمی پلانٹ لانچ کردیا،نئی تاریخ رقم
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عرب دنیا کے ایک بڑے ملک نے جوہری پاور پلانٹ لانچ کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز اماراتی ایٹمی توانائی کارپوریشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے پہلے ایٹمی پاور پلانٹ کو لانچ کرتے ہوئے اس میں سٹارٹ اپ آپریشنز شروع کردیے ہیں۔
ابوظہبی میں قائم کیے گئے اس پلانٹ کو کوریا الیکٹرک پاور کارپوریشن تعمیر کررہی ہے۔
رائٹرزکے مطابق یہ پلانٹ 2017 میں مکمل ہونا تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پر اس میں تاخیر ہوئی اور اب اس کا آغا کیا جاچکا ہے۔
اماراتی ایٹمی توانائی کارپوریشن کے مطابق نواہ توانائی کمپنی نے کامیابی کے ساتگ برکھا نیوکلیئر انرجی پلانٹ کے یونٹ ون کو کامیابی سےچلا لیا ہے۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس جوہری پلانٹ کو عرب دنیا کا پہلا پرامن ایٹمی انرجی ری ایکٹر قراردیتے ہوئے کہا کہ اس پلانٹ کے پہلے یونٹ کے چار حصوں میں فیول ڈال دیاگیاہے۔
الهدف هو تشغيل أربع محطات للطاقة النووية ستوفر ربع حاجة الدولة من الكهرباء بطريقة آمنة وموثوقة وخالية من الانبعاثات .. الإمارات شطرت الذرة ..وتريد استكشاف المجرة .. رسالة للعالم بأن العرب قادرون على استئناف مسيرتهم العلمية .. ومنافسة بقية الأمم العظيمة.. لا شيء مستحيل.. pic.twitter.com/EUAdYeQ3PN
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) August 1, 2020
اماراتی ایٹمی توانائی کارپوریشن کےچیف ایگزیکٹومحمد ابراہیم الحمدانی کہتے ہیں کہ اس پلانٹ سے ہماری ایک چوتھائی آباد بجلی کی فرہمی سے مستفید ہوگی جب کہ مستقبل میں عوام کو بجلی کی مفت فراہمی ہمارا مشن ہے۔