پاک چین تعلقات، جنرل باجوہ نے کھل کر بتا دیا

پاک چین تعلقات، جنرل باجوہ نے کھل کر بتا دیا
پاک چین تعلقات، جنرل باجوہ نے کھل کر بتا دیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی سفارتخانےکےدفاعی اتاشی نے وفدکےہمراہ آئی ایس پی آر کا دورکیا۔وفد کی سربراہی  میجرجنرل چین وین رانگ نےکی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفارتخانےکےدفاعی اتاشی نے وفدکےہمراہ جی ایچ کیو کا دورکیا۔وفد کی سربراہی  میجرجنرل چین وین رانگ نےکی۔ وفدکی آمدپی ایل اےکی 93 ویں یوم تاسیس کےسلسلےمیں ہوئی جب کہ  میجرجنرل بابرافتخارنےچینی وفدکااستقبال کیا۔  ڈی جی آئی ایس پی آرنےآرمی چیف اورمسلح افواج کی طرف سےمبارکباددی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   چینی وفدکوآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاپیغام پہنچایاگیا۔آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا پاک فوج اورپیپلز لبریشن آرمی پاک چین تعلقات کااہم جزہیں۔  ہمیں اپنےآہنی بھائیوں اور  دونوں مسلح افواج کےدرمیان برادرانہ تعلقات پرفخرہے،انہوں نے کہا پاک چین تعلقات میں دونوں ممالک کی افواج کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔

اس موقع پر چینی ڈیفنس اتاشی نےآئی ایس پی آرمیں تقریب پرتشکر کااظہارکیا۔انہوں نے کہا  پاک چین عسکری تعلقات مزیدمضبوط ہوئے، باہمی اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت آئی ہے۔

چینی ڈیفنس اتاشی نے مزید کہا کہ  انسدادکوروناسمیت ہرشعبہ میں باہمی کوششیں کی گئیں،اس موقع پر  چینی سفیرکاپیغام بھی پڑھاگیا جس میں چینی سفیر نے کہا کہ   اسٹریٹجک روابط میں فوجی تعلقات کی خصوصی اہمیت ہے،  خطےمیں امن واستحکام کیلئےباہمی تعاون جاری رہےگا۔

مزید :

قومی -