سروسز ہسپتال لاہور میں کورونا کا آخری مریض بھی صحتیاب، خوشخبری آگئی

سروسز ہسپتال لاہور میں کورونا کا آخری مریض بھی صحتیاب، خوشخبری آگئی
سروسز ہسپتال لاہور میں کورونا کا آخری مریض بھی صحتیاب، خوشخبری آگئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے سروسز ہسپتال میں داخل کورونا کا آخری مریض بھی صحت یاب ہو گیا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سروسز ہسپتال میں کورونا میں مبتلا اب کوئی مریض نہیں ہے، کورونا کے آخری مریض کو بھی ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سروسز ہسپتال کے آئی سی یو میں کورونا کے کل 60 مریض تھے جو اب صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں، تاہم وبا سے مکمل نجات کے لیے عوام ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔

دوسری جانب پرنسپل سروسز ہسپتال ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور دیگر عملہ عید سے قبل رات گئے تک اپنی ذمہ داری نبھاتا رہا، ہسپتال کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے دیگر ارکان محنت، دلجمعی اور جذبے سے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، طبی عملے کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے لاہورکےشہریوں سے عیدالاضحیٰ پر شہرکوگندگی سے پاک رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے شہری آلائشیں ویسٹ بیگز کے ذریعے کنٹینرزمیں پھینکیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -