قصائی نے غلطی سے اصل مالک کے بجائے ہمسائے کا جانور قربان کردیا لیکن پھر کیا ہوا؟

قصائی نے غلطی سے اصل مالک کے بجائے ہمسائے کا جانور قربان کردیا لیکن پھر کیا ...
قصائی نے غلطی سے اصل مالک کے بجائے ہمسائے کا جانور قربان کردیا لیکن پھر کیا ہوا؟

  

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)رحیم یار خان  کی  نیازی کالونی میں قصائی نے غلطی سے ہمسایوں کا جانور قربان کرکے گوشت بھی تقسیم کردیا۔

آر وائی کے ٹائمز کے مطابق  نیازی کالونی کے رہائشی یوسف کمبو ہ کا قربانی کا جانور, صبح کوئی کھول کر لے گیا۔ تین گھنٹے کی تلاش کے بعد پتا لگا کہ قصائی نے ان کے ہم نام ہمسائے محمد یوسف کےکے بجائے  یوسف کمبوہ کا جانور  کھولا اور قربان کردیا۔

یہی نہیں جانور کو قربان کرنے کے بعد اس کا گوشت بھی تقسیم کردیا گیا، حقیقت سامنے آنے پر محمد یوسف نے اپنا جانور یوسف کمبوہ کے گھر بھجوا دیا تاکہ وہ بھی سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کرسکیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -