آرمی چیف نے عید کہاں منائی؟ جان کر آپ بھی انہیں سلیوٹ کریں گے

آرمی چیف نے عید کہاں منائی؟ جان کر آپ بھی انہیں سلیوٹ کریں گے
آرمی چیف نے عید کہاں منائی؟ جان کر آپ بھی انہیں سلیوٹ کریں گے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے اگلے مورچوں پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید منائی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں اور افسران کے ساتھ عید منائی۔ انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے اور جنگ کی تیاریوں کو سراہا۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ عیدالاضحیٰ غیر مشروط قربانی کا درس دیتی ہے، اس قربانی کو ایک فوجی سے زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا، تمام تر مشکلات کے باوجود ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم بھارتی مظالم کے خلاف اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے اپنے دشمن کے منصوبے سے بخوبی واقف ہیں، پاک فوج دشمن کے ہر منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی، یہاں دل کی بیماریوں کے حوالے سے نہ صرف ریسرچ کی جائے گی بلکہ ان کی روک تھام کے حوالے سے بھی کام ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -