قیدیوں کیلئے خوشخبری، عید پر بڑا تحفہ دے دیا گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر صوبائی محکمہ داخلہ نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ہر سال عید سمیت دیگر تہواروں کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا جاتا ہے۔