بھارتی وزیراعظم مودی کو دہشت گرد کہتا ہوں، اس نے ہمیشہ پاکستان کو ۔۔۔سینیٹر رحمان ملک نے دبنگ اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چئیرمین رحمان ملک نے کہا ہے کہ میں نریندرمودی کو دہشت گرد کہتا ہوں، اس نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہا ہے،عیدکےموقع پرشہدائے قوم، ڈاکٹرز، نرس و طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،عیدکے موقع پرمظلوم کشمیری ہماری یادوں میں ہیں جو مسلسل بھارتی ظلم و جبر سہہ رہےہیں،امید ہےکشمیر سےمتعلق حکومت پاکستان اقوام متحدہ میں قراردادپاس کروائے گی،
عیدالاضحٰی کے موقعہ پر پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ عیدالاضحٰی مشکل حالات میں آیا ہے کہ عوام کویڈ 19 کیوجہ سے پریشان ہیں،آج کے دن ہم سب دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی جلد کورونا وائرس کا خاتمہ کرے اور تمام مریضوں کو شفا دے، عید کے موقع پر شہدائے قوم، ڈاکٹرز، نرس و طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،عید کےموقع پر کشمیری بھائیوں کونہیں بھولنا چاہیے جو سال بھر سے لاک ڈاؤن میں ہیں،عیدکے موقع پر مظلوم کشمیری ہماری یادوں میں ہیں جو مسلسل بھارتی ظلم و جبر سہہ رہےہیں،اللہ تعالیٰ مظلوم کشمیری عوام کو بھارتی جارحیت پرفتح و نصرت عطا فرمائے۔سینیٹر رحمان ملک نے حکومت اور عوام سے عید الاضحٰی کے موقع پر کوویڈ 19 کے اقدامات پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے قوم کو اتفاق اتحاد و باہمی ہم آہنگی کی ضرورت ہے،پارلیمنٹ سمیت ہر پلیٹ فارم پرہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے کشمیر سے متعلق حکومت پاکستان اقوام متحدہ میں قرارداد پاس کروائے گی۔ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی ہمیشہ زندہ رہی اور رہےگی، امریکا ڈومورکہتا ہے، وہ ہمارے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھائے تو ہم بھی بڑھائیں گے۔