بھارت میں ایک دن کے دوران کورونا کے کتنے ٹیسٹ کئے گئے؟تعداد جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

بھارت میں ایک دن کے دوران کورونا کے کتنے ٹیسٹ کئے گئے؟تعداد جان کر آپ کے لئے ...
بھارت میں ایک دن کے دوران کورونا کے کتنے ٹیسٹ کئے گئے؟تعداد جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستان کو عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب تک اس موذی مرض کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 17لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے تاہم گذشہ کئی روز سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد اس عالمی وبا کا شکار ہو رہے ہیں،گذشتہ روز پانچ لاکھ پچیس ہزار چھے سو انہتر افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق ہندوستان میں عالمی وبا کورونا کئی صورت حال بدتر ہوتی جا رہی ہے اور دو دنوں کے دوران ایک لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد بھارت میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے تاہم اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد بھی گیارہ لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ  کے مطابق گذشتہ روز پورے بھارت میں 5 لاکھ 25ہزار 6 سو 89 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن کے رزلٹ آنا باقی ہیں اور مریضوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔بھارت میں اب تک کورونا کے ہونے والے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ ترانوے لاکھ اٹھاون ہزار چھے سو  انسٹھ ہو چکی ہے  جبکہ گذشتہ 9 روز سے روزانہ کی بنیاد پر تیس ہزار افراد کورونا سے شفا یاب ہو رہے ہیں جسے ماہرین طبی انتہائی حوصلہ افزا قرار دے رہے ہیں۔بھارتی وزارت صحت کے مطابق اب تک دس لاکھ چرانوے ہزار تین سو چونتیس افراد موذی مرض سے نجات پاچکے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار ایک سو سترہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ماہرین طب نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹرا میں 7543، تمل ناڈو میں 5778، آندھرا پردیش میں 3840، کرناٹک میں 3094، اترپردیش میں 208، آسام میں 2008، دہلی میں 1277، ہریانہ میں 887، کیرل میں 864، گجرات میں 833، تلنگانہ میں 816 اور اوڈیشہ میں 772 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔متاثرہ ریاستوں کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس متاثرین کی تعداد اب بڑھ کر 1701489 ہوگئی ہے جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 10 لاکھ 96 ہزار 893 تک جا پہنچی ہے۔ اب تک جان لیوا وبا سے 36،587 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں 567583 ایکٹو کیسز ہیں جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -