سی سی پی او لاہورذوالفقار حمید نے بڑی عید کے موقع پر پولیس کو بڑا حکم جاری کردیا 

سی سی پی او لاہورذوالفقار حمید نے بڑی عید کے موقع پر پولیس کو بڑا حکم جاری ...
سی سی پی او لاہورذوالفقار حمید نے بڑی عید کے موقع پر پولیس کو بڑا حکم جاری کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نےپولیس کوشہر کےداخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید  سخت کرنے کے ساتھ  کالے شیشوں، غیر قانونی گرین نمبر پلیٹس اور غیر قانونی طور نیلی بتی والی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کی مدد اور تحفظ کیلئے الرٹ ہے، ہمارا اولین فرض شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہری اپنوں کے ساتھ خوشی کے لمحات منائیں، ہم تحفظ اور مدد کےلئے موجود ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سی سی پی او لاہورذوالفقارحمیدنےای پولیس پوسٹ ٹھوکر نیاز بیگ سمیت شہر کےمختلف مقامات کاسرپرائزوزٹ کیا اور  ڈیوٹی پرمعمور اہلکاروں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی جبکہ بہترین ڈیوٹی اور پُرعزم حوصلوں پر افسران و اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے۔سربراہ لاہور پولیس نے ڈی ایس پی ٹاؤن شپ ذوالفقار بٹ کو بھی شاباش اور نقد انعام دیا،سی سی پی او لاہور نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کےلئے ان کے ساتھ وقت گزارا۔ سی سی پی او لاہورذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ ہمارا اولین فرض شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہری گھروں میں اپنوں کے ساتھ عید منائیں، ہم آپ کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت موجود رہیں گے۔ ذوالفقار حمید نے ای پولیس پوسٹ کی ورکنگ، اے وی ایل ایس ٹیموں کے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور  شہر میں اِن اور آؤٹ ہونے والی گاڑیوں، مشکوک افراد کے چیکنگ کے عمل ک سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےکالے شیشوں، غیر قانونی گرین نمبر پلیٹس اور غیر قانونی طور نیلی بتی والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ۔سی سی پی او نےکہا کہ چیکنگ کے عمل کے دوران شہریوں کو ہرگز تنگ نہ کیا جائے جبکہ انہوں نے  تمام ڈویژنل افسران کو داخلی و خارجی ای پولیس پوسٹوں اور اہلکاروں کے ساتھ وقت گزارنے کی ہدایت بھی کی ۔