کورونا  وبا ساری انسانیت کے لیے ایک چیلنج بن کر آئی،میری پاکستانی قوم سے درخواست ہے کہ۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے بڑی عید کے موقع پر شاندار پیغام جاری کردیا

کورونا  وبا ساری انسانیت کے لیے ایک چیلنج بن کر آئی،میری پاکستانی قوم سے ...
کورونا  وبا ساری انسانیت کے لیے ایک چیلنج بن کر آئی،میری پاکستانی قوم سے درخواست ہے کہ۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے بڑی عید کے موقع پر شاندار پیغام جاری کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نےکہاہےکہ ساری دنیااس وقت انتہائی نازک صورت حال سے گزر رہی ہے،کورونا وائرس کی وبا ساری انسانیت کے لیے ایک چیلنج بن کر آئی ہے،میری پاکستانی قوم سے یہ درخواست ہے کہ عید قربان کے موقع پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے قربانی کا واجب سر انجام دیتے ہوئے غریب اورضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نےعید الاضحی کے موقع پر اپنےخصوصی پیغام  میں کہا کہ عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے،کورونا وائرس کی وبا ساری انسانیت کے لیے ایک چیلنج بن کر آئی ہے ،میری پاکستانی قوم سے یہ درخواست ہے کہ عید قربان کے موقع پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے قربانی کا واجب سر انجام دیتے ہوئے غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس وبا سے نبرد آزما تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے اور انہیں اپنے شایان شان بہترین اجر عطا فرمائے اور ہمیں جلد از جلد اس سے نجات عطا فرمائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -