قربانی کا جانور پہلے ذبح کرنے کا تنازعہ، فائرنگ سے انسپکٹر سمیت اتنے افراد زخمی کہ آپ کو بھی جہالت پر افسوس ہوگا

قربانی کا جانور پہلے ذبح کرنے کا تنازعہ، فائرنگ سے انسپکٹر سمیت اتنے افراد ...
قربانی کا جانور پہلے ذبح کرنے کا تنازعہ، فائرنگ سے انسپکٹر سمیت اتنے افراد زخمی کہ آپ کو بھی جہالت پر افسوس ہوگا

  

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پہلے قربانی کرنے کے تنازعے پر فائرنگ سے پولیس انسپکٹر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ٹلو بنگلہ چک نمبر 199 میں پہلے بکرا ذبح کرنے کے معاملے پر چچا اور بھتیجے میں تنازعہ ہوا اور گولیاں چل گئیں۔ فائرنگ کی زد میں آکر انسپکٹر سرفراز تارڑ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی انسپکٹر ایس پی شکایات سیل میں تعینات ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں علاج کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ہے۔ دیگر 3 زخمی افراد کو قریبی ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -