یوسف رضا گیلانی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید اور گہرے وار،ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم بھی گہری سوچ میں ڈوب جائیں گے

یوسف رضا گیلانی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید اور گہرے وار،ایسی بات کہہ دی کہ ...
یوسف رضا گیلانی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید اور گہرے وار،ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم بھی گہری سوچ میں ڈوب جائیں گے

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کی حکومت جب تک رہے گی ،عوام پرمصیبتیں ہی بڑھیں گی،میں نےاتنی جلدی کسی حکومت کو غیر مقبول ہوتے نہیں دیکھا،حکومت الگ صوبے کے ایشو پر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے،ہمارا مطالبہ الگ صوبہ ہے، سیکرٹریٹ نہیں چاہیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے سابق وزیر اعظم سید  یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر سب کا خیال رکھا جائے،مقبوضہ  کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن ہے،انہیں آزادی حاصل ہونی چاہیے،پوری قوم اپنےمظلوم کشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اتنی جلدی کسی حکومت کوغیرمقبول ہوتے نہیں دیکھا، تحریک انصاف کی حکومت جب تک رہے گی،عوام پر مصیبتیں ہی بڑھیں گی،آج عید کے موقع پر عوام پر پٹرول بم گرایا گیاہے،حکومت کےخلاف تمام سیاسی جماعتوں سےمل کرمشاورت کرکے آئندہ کا لائحہ عمل لےکرآئیںگے۔یوسف رضا گیلانی نےکہاکہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی صوبہ پنجاب صوبے کے ایشو پر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے، سیکرٹریٹ کے معاملے میں بہاولپور،ملتان اور ڈی جی خان کے عوام کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمارا مطالبہ الگ صوبہ ہے، ہمیں سیکرٹریٹ نہیں چاہیے،بہاولپور اور ملتان سیکرٹریٹ قابل قبول نہیں،حکومت جنوبی پنجاب کو نہ تو سیکرٹریٹ دینا چاہتی ہے نہ ہی صوبہ دینا چاہتی ہے ، موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکی ہے ۔

مزید :

قومی -