کویت نے پاکستان سے پروازوں پر پابندی عائد کردی، عید کے دن بڑا جھٹکا

کویت نے پاکستان سے پروازوں پر پابندی عائد کردی، عید کے دن بڑا جھٹکا
کویت نے پاکستان سے پروازوں پر پابندی عائد کردی، عید کے دن بڑا جھٹکا

  

کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) برادر اسلامی ملک کویت نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی۔

کویت کی جانب سے پاکستان سمیت ان ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جنہیں کورونا کے حوالے سے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ پابندی کا شکار ہونے والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ بھارت، مصر، فلپائن، لبنان، سری لنکا سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔

کویت کے ڈائریکٹر جنرل برائے سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چین ، ایران، برازیل ، میکسیکو، اٹلی اور عراق کی پروازوں پر بھی کویت میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -