عید کے بعد اے پی سی نہیں بلکہ ۔۔۔۔شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن تلملا اٹھے گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں کوئی دم خم نہیں ہے،عید کے بعد اے پی سی نہیں محرم دیکھ رہا ہوں،کوئی بیوقوف ہو گا جو دسمبر کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید احمد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں کوئی دم خم نہیں ہے،اپوزیشن وہم میں نہ رہے عمران خان کہیں نہیں جا رہے،حکومت کی خوبی عمران خان ہیں ،عید کے بعد اے پی سی نہیں محرم دیکھ رہا ہوں،کوئی بیوقوف ہو گا جو دسمبر کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر حکومت میں چینی مافیا بیٹھے ہوتے ہیں،ہماری حکومت میں بھی تین چینی کے مل مالک بیٹھے ہوئے ہیں ،یہ لوگ بعد میں کہتے ہیں کہ ہم میٹنگ سے اٹھ گئے تھے،یہ لوگ اٹھتے نہیں ان کے لوگ آگے پیچھے گھوم رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول روز پریس کانفرنس کریں کوئی فرق نہیں پڑتا ،ہمیں یقین ہے کہ نواز شریف تدبر کا مظاہرہ کریں گے،شہباز شریف میری جماعت کا آدمی ہے وہ تحریک بنہیں چلاے گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیب ترامیم میں ہماری جماعت بھی شامل ہو گی ،ملکی معیشت امتحان سے گذر رہی ہے،عوام کو آٹا چینی پر سبسڈی ملے گی۔