ارتغرل غازی"کا کردار نبھانے والے معروف ترک اداکار  نے انٹرویو میں پاکستان بارے اپنا دل کھول کے رکھ دیا ،ایسی باتیں کہہ دیں کہ پاکستانی مداحوں کی خوشی دیدنی ہو گی 

ارتغرل غازی"کا کردار نبھانے والے معروف ترک اداکار  نے انٹرویو میں پاکستان ...
ارتغرل غازی

  

استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک ڈرامہ ’ارتغرل‘ پاکستان میں مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے،یادگار اور تاریخی ڈرامے کے ہیرو  اور ارتغرل غازی کا کردار نبھانے والے  معروف ترک اداکار انگین آلتان دوزیاتان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا برادر  اور دوست ملک ہے،ہم نے اپنا بچپن،پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کے جذبات  کے  اظہار میں گزارا ہے،ہم اسی برادر ملک کی محبت  اور چاہت ہی میں پلے بڑھے ہیں،جب بھی پاکستان کا ذکر آتا ہےتو میں جذبات میں بہہ جاتاہوں،اگر پاکستان کی فلم   یا ڈرامہ انڈسٹری نےکسی ڈرامہ یافلم میں رول  ادا کرنے کی پیشکش کی تو لازمی طور پر نہ صرف  اس پر غور کروں گابلکہ خواہش کے مطابق کردار  ملنے پر پاکستان کے ڈرامہ یا فلم میں کام کرنا میرے لیے اعزاز  کا باعث ہوگا،اس طرح میں  پاکستانی عوام کی محبت کا قرضہ بھی چکا  دوں گا،پاکستان  میرا دل ہے میری جان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی ہوم اور ترک میڈیا کو دیئے جانے والے انٹرویو میں  انگین آلتان دوزیاتان(المعروف ارتغرل غازی)نے کہا کہ  پاکستان ترکی کا بردار اور دوست ملک ہے، میں پاکستان کا بہت بڑا مداح ہوں ، پاکستان اور ترکی  ویسے بھی  ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں  اور  دونوں نے ایک جیسی ثقافتی اقدار اور روایات  کے مالک  ہیں، ہم  اپنی روزمرہ کی  زندگی میں بھی دیکھتے ہیں کہ  ان مشترکہ  اقدار ہی کی  بدولت پاکستان کے عوام نے اس ڈرامے میں  گہری دلچسپی  لی ہے،انشاللہ جلد ہی  پاکستان پہنچ کر پاکستانی عوام کے رو برو اُن سے اپنی محبت کا بھی اظہار کرنا چاہتا ہوں،میں حالات کے بہتر ہونے پر جلد از جلد  پاکستان آنا چاہتا ہوں تاکہ پاکستانی عوام کو اپنے گلے لگا کر اپنی محبت  اور چاہت کا اظہار کرسکوں۔

"ارتغرل" ڈرامے کے بعد اُن کی زندگی پر  اس کے اثرات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  میں اپنی ذاتی زندگی میں بھی عدل و انصاف کا خیال رکھتا ہوں اورمیری  پوری  کوشش ہوتی ہےکہ کسی کادل  نہ دکھاؤں اور نہ ہی  کسی کا دل توڑوں ۔انہوں نے  ڈرامے میں  حلیمہ سلطان  اور دوان آلپ کی وفات کے درد نا ک مناظر  کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  یہ دونوں سین میرے لیے بھی بڑے دردناک  سین تھے دونوں مناظر  بہنے والے  زیادہ تر آنسو میرے اصلی آنسو تھے۔ایک اورسوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ میں  ہمیشہ  اسی ڈرامے  میں کام کرتا ہوں جس کی کامیابی کے سو فیصد امکانات ہوتے  ہیں،اس ڈرامے کو اتنی مقبولیت حاصل ہوگی سوچا تک نہ تھا،وہ جلد از جلد پاکستان پہنچ کر  پاکستان کے عوام سے اپنی محبت کا قرضہ چکانا چاہتے ہیں،پاکستان  میرا دل ہے میری جان ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ  زیادہ سے زیادہ وقت گزار کر خوشی محسوس کرتے ہیں، اس وقت کئی ایک پراجیکٹ کا اچھی طرح جائزہ لے رہا ہوں اور جو پراجیکٹ بھی میری خواہشات  کے مطابق ہوا اس کے بارے میں جلد ہی  اپنے  مداحوں کو آگاہ کروں گا۔

مزید :

تفریح -