شرابی شوہر کا اپنی بیوی پر بدترین تشدد،بیوی نے معاملہ پولیس میں لیجانے کی دھمکی دی تو شوہر  نے ایسا کام کر لیا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکے گا

شرابی شوہر کا اپنی بیوی پر بدترین تشدد،بیوی نے معاملہ پولیس میں لیجانے کی ...
شرابی شوہر کا اپنی بیوی پر بدترین تشدد،بیوی نے معاملہ پولیس میں لیجانے کی دھمکی دی تو شوہر  نے ایسا کام کر لیا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکے گا

  

اوریا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست اترپردیش میں شرابی شوہر نے نشے میں دھت ہو کر بیوی پر تشدد کے بعد پولیس کے خوف سے خود کشی کی کوشش کی تاہم اہل علاقہ نے شرابی شوہر کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اس کی پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق اترپردیش میں اوریا ضلع کے بدھونا علاقے کا رہائشی  تیس سالہ اونیش کمار اکثر و بیشتر شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتا تھا ،آج ایک بار پھر اونیش کمار نے شراب پی کر آپے سے باہر ہو گیا اور نشے میں دھت ہو کر اپنی بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ،بیوی کے شور شرابے پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے جنہوں نے اونیش کمار کی پٹائی کر دی اور معاملہ رفع دفع کر دیا ،زخمی بیوی اپنے شرابی شوہر کو معاف کرنے پر تیار نہ ہوئی اور معاملہ پولیس میں لیجانے کی دھمکی دی تو شرابی شوہر نے پولیس کے خوف سے پھندہ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تاہم ایک بار پھر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور اونیش کمار کی خود کشی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس بلا لی ۔پولیس نے موقع پر پہنچتے ہوئے اونیش کمار کو بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -