ویسٹ انڈیز کے خلاف محمد رضوان نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

ویسٹ انڈیز کے خلاف محمد رضوان نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا
ویسٹ انڈیز کے خلاف محمد رضوان نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا
سورس: Twitter/ICC

  

گیانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ اس اننگز میں ان کے 43 واں رن سکور کرتے ہی ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز  سکور کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا۔

اس سے قبل آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے 2019 میں 20 اننگز میں 748 رنز بنائے تھے تاہم محمد رضوان نے ان کا یہ ریکارڈ 14 ویں اننگز میں ہی توڑ دیا۔ پاکستانی بلے باز سنہ 2021 میں اب تک 752 رنز بنا چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -