وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی خوشدامن کی نماز جنازہ کے بعد تدفین ، وزیراعلیٰ سمیت اہم شخصیات کی شرکت

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی خوشدامن کی نماز جنازہ کے بعد تدفین ، ...
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی خوشدامن کی نماز جنازہ کے بعد تدفین ، وزیراعلیٰ سمیت اہم شخصیات کی شرکت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون پنجاب  راجہ بشارت کی خوش دامن کی نماز جنازہ تین پٹیالہ ہاؤس لاہور میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  راجہ بشارت کی خوش دامن اور سابق سینیٹر پری گل آغا کی والدہ کی نماز جنازہ رات گئے لاہور میں ادا کردی گئی،اس موقع پرسیکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کئےگئےتھے۔نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزرا ء میاں اسلم اقبال، چوہدری ظہیر الدین، سابق مشیر وزیر اعلی ناصر راجہ، بہروز کمال راجہ، مجاھد مقصود بٹ،آئی جی پنجاب انعام غنی،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی ، سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او غلام محمد ڈوگر سمیت متعدد افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔مرحومہ کوڈی ایچ اے  فیز 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔اعلی سرکاری، سیاسی، سماجی شخصیات نے  راجہ بشارت اور مرحومہ کے نواسے بہروز کمال راجہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -