’آپ کا وزیر اعظم۔۔آپ کے ساتھ‘عمران خان آج عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے

’آپ کا وزیر اعظم۔۔آپ کے ساتھ‘عمران خان آج عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے
’آپ کا وزیر اعظم۔۔آپ کے ساتھ‘عمران خان آج عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان آج  ( اتوار ) کوسہ پہر تین بجے "آپ کا وزیر اعظم۔۔۔آپ کے ساتھ" پروگرام میں عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان  ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے۔یاد رہے کہ رواں سال فروری سے وزیراعظم عمران خان  "آپ کا وزیر اعظم۔۔۔آپ کے ساتھ" پروگرام میں عوام سے براہ راست رابطہ رکھے ہوئے ہیں ،مذکورہ پروگرام میں عوام براہ راست سوالات پوچھیں گے اور وزیر اعظم اُن کے جواب دیں گے۔

مزید :

قومی -