بھانجے نے بد چلنی کے شبہ پر ممانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

بھانجے نے بد چلنی کے شبہ پر ممانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
بھانجے نے بد چلنی کے شبہ پر ممانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

  

چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )چنیوٹ میں بھانجے نے بد چلنی کے شبہ پر اپنی ممانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،ملزم فرار ہونے میں کامیاب،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چناب نگر کے علاقہ موضع بخش والا میں ملزم شاہد نے مبینہ طور پر اپنی ممانی 34سالہ جمیلہ بی بی زوجہ خان محمد کو بدچلنی کے شبہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی،جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں، نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے سپرد کر دیا گیا ۔واقعہ کی تحقیق و حسب ضابطہ کارروائی جاری ہے،ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -چنیوٹ -