بیوی کا تعاقب کرنے والا شخص سڑک پر گر کر جاں بحق

بیوی کا تعاقب کرنے والا شخص سڑک پر گر کر جاں بحق
بیوی کا تعاقب کرنے والا شخص سڑک پر گر کر جاں بحق

  

قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مصر میں جھگڑ کر گھر سے جانے والی بیوی کا تعاقب کرنے والا شخص سڑک دل کا دورہ پڑنے سے سڑک پر گر کر جاں بحق ہو گیا۔

العربیہ کے مطابق شوہر گھر سے جھگڑ کر جانے والی بیوی کے پیچھے دوڑ رہا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گر گیا، اس موقع پر راہگیروں نے شوہر کو ہسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کی کہ موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بنی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں حالیہ عرصے میں گھریلوں جھگڑوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -