ٹوکیو اولمپکس ،25میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے، پاکستانی شوٹر غلام مصطفی نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی

ٹوکیو اولمپکس ،25میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے، پاکستانی شوٹر غلام مصطفی نے ...
ٹوکیو اولمپکس ،25میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے، پاکستانی شوٹر غلام مصطفی نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی

  

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) ٹوکیو اولمپکس میں 25میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں پاکستانی شوٹر غلام مصطفی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ۔قومی شوٹر محمد خلیل اختر سٹیج 1 میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستانی شوٹر غلام مصطفی ٰبشیرسٹیج 1 میں 293 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ محمد خلیل اختر 286 پوائنٹس کے ساتھ 16 ویں نمبر پر ہیں۔

شوٹنگ ایونٹ میں 27 شوٹر حصہ لے رہے ہیں، 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے کی دوسری سٹیج کل ہوگی، ٹاپ 6 شوٹر فائنل راونڈ کے لئے کوالیفائی کریں گے۔

مزید :

کھیل -