کراچی،پولیس کی جانب سے پکڑی گئی چھالیہ بیچنے کا انکشاف، ایس ایچ اومعطل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورنگی میں زمان ٹاو¿ن تھانے کے ایس ایچ او اور اہلکاروں کی جانب سے پکڑی گئی چھالیہ بیچنے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پکڑی گئی چھالیہ بیچنے کے الزام میں ایس ایچ او زمان ٹاون اور دیگر اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ادھر کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مارتے ہوئے پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب عباس ٹاو¿ن میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس دوران فائرنگ سے دکاندار زخمی جبکہ ڈاکو فرار ہو گیا۔