محمد حفیظ نے ویسٹ انڈیزکے خلاف میچ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

 محمد حفیظ نے ویسٹ انڈیزکے خلاف میچ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
 محمد حفیظ نے ویسٹ انڈیزکے خلاف میچ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کفایتی بولنگ کا ریکارڈ بنا دیا۔

گذشتہ روزویسٹ انڈیز سے دوسرے میچ میں سپنرنے چاراوورز میں ایک میڈن کرتے ہوئے چھ رنز کے عوض ایک وکٹ لے کر ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کفایتی بولنگ کا ریکارڈ بنا دیا۔

ان سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر نے2016 میں یواے ای کیخلاف 4 اوورز میں 6 رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، اس میں بھی ایک اوور میڈن رہا تھا۔

مزید :

کھیل -