سابق لیگ سپنر مشتاق احمدنے وزیرا عظم عمرا ن خان سے متعلق دلچسپ واقعات سنادیئے

سابق لیگ سپنر مشتاق احمدنے وزیرا عظم عمرا ن خان سے متعلق دلچسپ واقعات سنادیئے
سابق لیگ سپنر مشتاق احمدنے وزیرا عظم عمرا ن خان سے متعلق دلچسپ واقعات سنادیئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان لڑکوں کو کبھی اپنا بیگ بھی اٹھانے نہیں دیتے تھے، وہ کہتے تھے کہ بیگ اٹھا کر نہیں پرفارم کرکے کھیلو گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں سابق کرکٹر مشتاق احمد نے ماضی کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’میں وسیم اکرم، وقار یونس، عاقب جاوید، عمران خان ہم سب ایک ٹیبل پر بیٹھے ہوئے پیزا کھا رہے تھے، پیزا عمران بھائی نے منگوایا تھا ہم سب نے پیزا کھایا۔

اس کے بعد عمران خان نے ویٹر سے کہا کہ بل لے آو¿، ویٹر بل لے کر آیا تو وہ 70 سے 75 ڈالر کا تھا، عمران خان نے 17 ڈالر رکھے اور کہا کہ یہ میرا حصہ ہے باقی تم لوگ اپنا اپنا حصہ ڈال کر آجانا۔

مشتاق احمد نے ایک اور دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اور عاقب جاوید جارہے تھے ایک گورا ہمارے پاس آیا اس وقت انٹرنیٹ نیا نیا آیا تھا اور ہماری انگلش اتنی اچھی نہیں تھی، مجھے اس نے کہا کہ آپ نیٹ استعمال کرتے ہیں، اس کا پاس ورڈ کیا ہے۔

مزید :

قومی -کھیل -